تاریخ رقم، سونے کی فی تولہ قیمت 3لاکھ کے قریب پہنچ گئی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ایاز رانا)مسلسل دو روز اضافے کے بعد سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 1900 روپے اضافے سے سونے کی قیمت 2 لاکھ 94ہزار 300 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دس گرام سونا 1629 روپے اضافے سے 2لاکھ 52ہزار 314 روپے کا ہو گیا۔جبکہ ایک تولہ چاندی 49 روپے کے اضافے سے 3314 روپے پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 16 ڈالر کے اضافے سے 2815 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: انٹربینک میں روپے کی قدر میں اضافہ