یوم یکجہتی کشمیر،پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(اویس کیانی)5فروری کو یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہریوں کو 24/7 پاسپورٹ سروسز فراہم کرنے کیلئے ڈی جی پاسپورٹس نے اہم فیصلہ کیا ہے،شہری 5فروری کو عام تعطیل کے روز بھی پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں 24/7 پاسپورٹ دفاتر کھلے رہیں گے، گارڈن ٹاؤن لاہور اور جی 10/4 اسلام آباد کا پاسپورٹ دفتر کل بھی شہریوں کیلئے کھلا رہے گا، عوامی مرکز آفس کراچی میں بھی کل شہری پاسپورٹ بنوا سکیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ شہریوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے کہاکہ عام تعطیل کے باوجود محکمہ پاسپورٹس عوامی سہولت کیلئے دن رات کوشاں ہے، شہری کل تینوں بڑے شہروں میں پاسپورٹ بنوانے کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان