سام سنگ ایس 25 نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا

Feb 04, 2025 | 20:54:PM
سام سنگ ایس 25 نے آتے ہی تہلکہ مچا دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی سام سانگ نے جنوری کے آخری دنوں میں گلیکسی ایس 25 کی رونمائی کی اور فوراً ہی عالمی سطح پر پری آرڈر بُکنگ شروع کر دی۔

کورین کمپنی کے لیے ملکی مارکیٹ کی کیا اہمیت ہے اس کی جھلک کمپنی کی جانب سے ایس 25 سیریز کے پری آرڈر کے حوالے سے بنائے جانے والے نئے ریکارڈ سے جھلکتی ہے۔

دارالحکومت سول سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق گلیکسی ایس 25 سیریز کے  13 لاکھ پری آرڈر ریکارڈ ہوئے جو کہ گزشتہ برس کے گلیکسی ایس فلیگ شپ سے تقریباً 10 فی صد زیادہ ہے۔ تاہم، یہ عدد اب تک کی سب سے بلند آرڈر بکنگ (13 لاکھ سے زیادہ یونٹس) سے چوک گیا جو ریکارڈ اگست 2019 میں گلیکسی نوٹ 10 ڈو نے بنایا تھا۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی آرڈر کا 52 فی صد (6 لاکھ 76 ہزار یونٹس) حصہ گلیکسی ایس 25 الٹرا کا ہے۔ 26 فی صد (3 لاکھ 38 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 جبکہ باقی 22 فی صد (2 لاکھ 86 ہزار یونٹس) گلیکسی ایس 25 پلس کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایلون مسک کی سٹار لنک سروس پاکستان میں کب تک دستیاب ہو گی؟حکومت نے بتادیا