(24 نیوز)وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ ہمیں اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، اپوزیشن کے استعفوں سے اس ملک کی بہتری ہوگی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جلد سے جلد استعفے دیکر سیٹیں خالی کردیں، اپوزیشن کی خالی سیٹیں جیت کر ملک کی بہتری کےلئے نئی ترامیم کریں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ اور استعفوں کا شوق جلد پورا کرلے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو کھانا بھی دیں گے، مولانا فضل الرحمان کو حلوہ بھی کھلائیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں۔
اپوزیشن کے استعفوں کا انتظار ہے، پرویز خٹک
Jan 04, 2021 | 00:22:AM