تعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بچے اور اساتذہ ہوجائیں تیار۔۔ وفاقی حکومت نے 18 جنوری سےملک بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارےکھولنے کااعلان کردیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے بین الاصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس میں مختلف تجاویز پر مشاورت کے بعد بالاآخرتعلیمی ادارے 18 جنوری سے مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نویں سے 12 ویں جماعت تک کے سکول18جنوری سے کھول دئیے جائیں گے جبکہ پہلی سے 8 ویں کلاس تک کےسکولوں میں 25 جنوری سے کلاسز کا آغاز ہوجائے گا۔ اسی طرح ملک بھر کی جامعات میں یکم فروری سے تدریسی عمل کا آغاز کردیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے معاون خصوصی ڈاکٹر سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 11 جنوری سے آن لائن لرننگ ہوسکتی ہے، بورڈ کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے، کورونا کی صورتحال میں بچوں کی صحت کو پہلی ترجیح رکھا۔کورونا کی دوسری لہر میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔وبا میں کمی آنے کے تک ایس اوپیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر تعلیمی ادارے نومبر میں دوبارہ بند کردئیے گئے تھے،بعد ازاں دسمبر کے آخری ہفتے سے 10 جنوری 2021 تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلا ت کا اعلان کردیا گیا تھا۔