محکمہ  خو راک میں کرپشن کا انکشاف

Jan 04, 2021 | 09:20:AM

(24نیوز)خیرپور میں محکمہ خوراک میں کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ خوراک کے افسران نے آٹا چکی والوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ دینے پر پچاس ہزار رشوت لے لی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا چکی مالکان سے ایک گندم کی بوری پر 3 سو روپے رشوت لیتے ہیں جبکہ محکمہ خوراک میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ  افسران  آٹا چکی والوں کو گندم کا سرکاری کوٹا دینے پر رشوت طلب کر رہے ہیں۔24 نیوز کے ہیڈ کلرک نے رشوت لینے کی ویڈیو حاصل کرلی۔ وڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے ہیڈ کلرک آٹا چکی مالک اور فوڈ انسپکٹرے رشوت لے رہا ہے۔

مزیدخبریں