فلم ’لیڈی آف ہیون‘ کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پی ٹی اے نے یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام ، ٹویٹر کو فلم ’لیڈی آف ہیون‘ کو بلاک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔
تفصیل کے مطابق پاکستان ٹیلی کمینوکیشن نے ’لیڈی آف ہیون‘ کے عنوان سےفلم میں گستاخانہ مواد کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے رابطہ کرکے اس کےٹریلرز کو فوری طور پر ہٹانے کا کہا ہے۔
پی ٹی اے نے’لیڈی آف ہیون‘ کے عنوان سے فلم کی ریلیز اور اس میں شامل گستاخانہ موادکے حوالے سے مختلف اطلاعات کے پیش نظر، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول یوٹیوب، فیس بک، انسٹاگرام ، ٹویٹر کو مذکورہ فلم سے متعلقہ تمام مواد فوری طور پر بلاک کرنے کی ہدایت کی ہے۔