(24نیوز)رم جھم کے باوجود پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار رہا۔
دھند کے باعث قومی شاہراہ پرحد نگاہ 20 میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ موٹر وے ایم ٹو، تھری اور فور کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا۔صبح سویرے ملتان،خانیوال،میاں چنوں، بستی ملوک، لودھراں اور بہاولپور میں دھند چھائی رہی۔بہاولنگر، چیچہ وطنی، ہڑپہ، کسوال اور اقبال نگر میں بھی دھند کے ڈیرے،ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
دوسر ی جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔