(24نیوز)سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی درخواست ضمانت پر وکیل امجد پرویز کی علالت کے باعث سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی۔
تفصیلات کے مطابق امجد پرویز کے معاون وکیل اعظم نذیر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز کی طبیعت ناساز ہے،کورونا رپورٹ ابھی نہیں آئی۔جب تک کورونا رپورٹ نہیں آجاتی تب تک التوا دیا جائے۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ملزم کتنے عرصے سے جیل میں ہے ،ہم اس کیس کا ریکارڈ دیکھنا چاہتے ہیں ۔ دیکھنا یہ ہے کہ کن مقدمات میں ملزمان کو حراست میں رکھنا ضروری ہے۔سوالات کا جواب دیتے ہوئے معاون وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ احد چیمہ دو سال نو ماہ سے جیل میں ہے ۔