کوئٹہ میں زلزلے کے  جھٹکے!!!

Jan 04, 2021 | 10:31:AM

( 24نیوز)کوئٹہ کے علاقے لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔شہری خوف کے مارے گھر سے نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز بیلہ سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا جس کی شدت 3.6ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزیدخبریں