پاکستان میں عدم استحکام، بھارت اور افغانستان سے بھاری فنڈنگ کی گئی: رحمان ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کروڑوں ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے ۔پاکستان میں فرقہ وارانہ اور نسلی فسادات کی سازشیں ہوں گی، ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش بھارت اور افغانستان سے کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کےلئے بھارت اور افغانستان سے بھاری فنڈنگ کی گئی ہے، جس کے تحت ملک میں انتہا پسندی کےساتھ سیاسی دھڑے بندی کی کوشش کی جائے گی۔ان کاکہنا ہے کہ غیرملکی فنڈنگ مختلف فانشل سروسز کےذریعے پاکستان لائی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہمارے بھائیوں کوشہید کیاگیا، میں اس کی شدیدمذمت کرتاہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاک فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی جارہی ہے وہ ٹھیک نہیں، فوج کے خلاف اس طرح کے بیانات اور تقاریر نہیں ہونی چاہیں کیونکہ یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر نے اپیل کی کہ پاکستانی شہری کسی بھی بات پر طیش میں نہ آئیں کیونکہ ایسےواقعات کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف محاذکھلےگا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مخالف تشہیرکو روکا جائےاورسوشل میڈیا پر پاکستان مخالف موادکو فوری بلاک کیا جائے، وزیراعظم بھی سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف مواد پر فوری ایکشن لیں۔