" ڈاک خانوں میں سیونگ اکاؤنٹس کی بندش شروع"

Jan 04, 2021 | 11:58:AM

(24نیوز) ایف اے ٹی ایف کے بڑے مطالبے پر عملدرآمد کے لئے پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے ڈاک خانوں میں عام سیونگ اکاؤنٹس اور سپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنےکے لئے آج  سے کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 15 جنوری کو یہ دونوں سیونگ اکاؤنٹس مکمل بند کردیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت مواصلات نے پہلے مرحلہ میں ایسے اکاؤنٹس جن میں رقم100 روپے سے 500 روپے تک ہیں اور جن میں گزشتہ ایک سال سے کوئی لین دین نہیں ہوا انھیں15 جنوری سے ختم کر دیا جائیگا۔ ملک بھر میں اس فیصلہ سے 50 ہزار سیونگ اکاؤنٹس بند ہوں گے۔ایسے تمام سیونگ اکاؤنٹس ہولڈرز کو جی پی اوز کی طرف سے پیغامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈاک خانوں کا پنشن سسٹم بھی مرحلہ وار بنکس میں شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں