(24نیوز)خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے آج ملکی حالات خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں،یہ قومی ڈائیلاگ کرنا ہی نہیں چاہتے ،اسی لئے نیشنل ڈائیلا گ کیلئے ہونے والی کوششوں کو سبوتاژ کردیا گیا۔
سکھر احتساب عدالت میں پیشی کے بعد خورشید شاہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال اچھی نہیں، آج ملکی حالات خطرناک حد تک پہنچ چکے ہیں،حکومت کی ہٹ دھرمی سے دشمنوں کو فائدہ ہو رہا ہے ،جبکہ ان کی نا اہلی کا بوجھ عوام پر پڑ رہا ہے ۔
پیپلزپارٹی رہنما نے مزید کہا کہ لوگ مہنگائی سے تنگ ،سکول بند پڑے ہیں ،اپوزیشن نے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں بہت کام کئے ۔انہوں نے کہا لوگوں سے دھوکا دہی سے ووٹ لیا گیا، فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے،لگ رہا ہے دال میں کچھ کالا ہے ۔سختی اور دباؤ کے باوجود لوگ پی ڈی ایم کا ساتھ دے رہے ہیں۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی سوچ چھوٹی ہے۔یہ قومی ڈائیلاگ کرنا ہی نہیں چاہتے ،اسی لئے نیشنل ڈائیلا گ کیلئے ہونے والی کوششوں کو سبوتاژ کردیا گیا۔