عثمان غنی فارغ ،کراچی ائیربس طیارہ حادثے کی تحقیقات لٹک گئی!!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پی آئی اے کراچی ائیربس طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے ائیرکرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ائیر کموڈور عثمان غنی کو عہدے سے ہٹا دیا گیاجس کی وجہ سے طیارہ حادثے کی تحقیقات التوا کا شکار ہو گئی۔
طیارہ حادثہ کی جاری تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے عہدے سے ہٹائے جانے پر ماہرین کی جانب سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔ائیرکموڈور عثمان غنی مدت پوری ہونے پر 31 دسمبر کو ائیر فورس سے ریٹائر ہو گئے تھے۔