(24نیوز)خیبرپختونخوا پولیس نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید عالم محسود کو پشاور سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈاکٹر سید عالم محسود کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ عالم محسود کو پاکستان اورسکیورٹی فورسز کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر پر گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر سید عالم محسود نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی کے لئے توہین آمیز تقاریر کی تھیں۔