سکولز کھولنے کا فیصلہ19 جنوری کے اجلاس میں کیا جائیگا،سعید غنی

Jan 04, 2021 | 12:39:PM
سکولز کھولنے کا فیصلہ19 جنوری کے اجلاس میں کیا جائیگا،سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سکولز کھونے کا فیصلہ19 جنوری کے اجلاس میں کیا جائیگا،سعید غنی
 
 ( 24 نیوز)صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ 25 جنوری سے پرائمری سکولز  کھولنے کی تجویز آئی ہے ،سکولز  کب سے کھلیں گے، ابھی کچھ کہنا مشکل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے بتایا ہے کہ پرائمری سکولز  25 جنوری سےکھولنے کی تجویز آئی ہے جبکہ سیکنڈری سکولز فروری کے پہلے ہفتے میں کھولننے کی تجویز سامنے آئی ہے، بعد میں بڑی کلاسیں کھولنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، اس حوالے سے19 جنوری کو ہونیوالے اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

سعید غنی نے کہا کہ تجویز میں تین مراحل میں سکولز  کھولنے کی بات کی گئی ہے، سکولز  کھولنےکا فیصلہ این سی او سی اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا دیکھ کر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سکولز  کب سے کھل جائیں گے یہ ابھی کہنا مشکل ہے لیکن ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہو تو لاک ڈاؤن کی ضرورت ہی نہ پڑے، لاک ڈاؤن کا فیصلہ ہو تو اس کا اطلاق  پورے ملک میں ہونا چاہیے۔