پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، آپ مکمل پٹ گئے ہیں،فواد چودھری

Jan 04, 2021 | 12:56:PM

(24نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا چورن نہیں بکا، میرا مفت مشورہ ہے ذرا سانس لیں، چائے پئیں، کوئی نیا چورن بازار میں لائیں، آپ مکمل پٹ گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پی ڈی ایم کونئے مشوروں سے نوازتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔اس موقع پر مریم نواز اور بلاول کے ساتھ ساتھ فضل الرحمان بھی نشانے پر رہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور بلاول تو نئے مہمان ہیں، فضل الرحمنٰ جیسے پرانے گھاگ نے جیسی غیرذمہ دارانہ گفتگو کی اس سے لگتا ہے ہوش کی بجائے جوش پر حکمت عملی بنائی جو بری طرح پٹ گئی۔

مزیدخبریں