آئین میں ترمیم پارلیمان کا کام ہے سپریم کورٹ کا نہیں،جسٹس گلزار احمد

Jan 04, 2021 | 13:08:PM

 (24نیوز)سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست خارج کر دی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا آئین میں ترمیم پارلیمان کا کام ہے سپریم کورٹ کا نہیں، عدالت اس میں مداخلت نہیں کر سکتی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں سے متعلق توہین عدالت کی درخواست پر سماعت میں عدالت نے حکم دیاتوہین عدالت کی درخواست نا قابل سماعت ہے،مقننہ کے کام میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی،جسٹس اعجاز الاحسن نے درخواست گزار سے آمنہ صدف کی درخواست پر کہا کہ آپ کوشش جاری رکھیں، سیاسی نوعیت کے معاملات وقت طلب ہوتے ہیں، اس معاملے پر سیاسی لابنگ اور پرائیویٹ ممبر بل کے لئے کوشش کریں۔ آمنہ صدف نامی خاتون نے سپریم کورٹ میں قومی اسمبلی کے اندر اسلام آباد سے خواتین کی مخصوص نشتوں سے متعلق درخواست دائر کر رکھی تھی۔

مزیدخبریں