غریب افراد کی نشاندہی .. چند ماہ میں نیا سروے شروع  ہو گا، ثانیہ نشتر

Jan 04, 2021 | 13:11:PM
 غریب افراد کی نشاندہی .. چند ماہ میں نیا سروے شروع  ہو گا، ثانیہ نشتر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں کی درست نشاندہی کے لئے اگلے چند ماہ میں نیا سروے شروع کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں مستحق خاندانوں کا ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے جمع کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے سروے کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جس میں زیادہ سے زیادہ شفافیت کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی مستحق شہری سماجی فلاح و بہبود کے نیٹ سے باہر نہ رہ جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت احساس پروگرام سے استفادہ کرنے والوں کی سہولت اور نقالی کے مواقع کو کم کرنے کے لئے بہت جلد بڑے شہروں میں ون ونڈو آپریشن مراکز قائم کرے گا۔