(24نیوز) الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کے احتجاج سے متعلق لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں احتجاج کے پیش نظر سکیورٹی سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں اجلاس6جنوری کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظرمشاورت کرے گا۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں سنیٹ انتخابات کی تیاریوں پر بھی غور ہوگا۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر مشاورت ہوگی۔ پنجاب حکومت کے حکام الیکشن کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔ الیکشن کمیشن اجلاس میں جینڈررپورٹ پر بحث ہوگی۔
دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ اسلام آبادمیں آج 2گھنٹے اجلاس جاری رہا۔ پی ڈی ایم19 جنوری کوالیکشن کمیشن کےسامنےمظاہرہ کرے گی۔ احتجاج کامیاب بنانے کے لئے اول دستے کا کردار ادا کریں گے۔ نیب انصاف کا نہیں بلکہ انتقامی ادارہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب صرف اپوزشن کی پگڑیوں کو اچھالنے کے لئے ہے۔ فارن فنڈنگ کیس کو دبایا گیا اس پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی ڈی ایم کے فیصلے اتفاق رائے سے ہوئے ہیں استعفے سے متعلق فیصلہ ہوچکا ہے جمع بھی ہوچکے ہیں۔