مریضوں کے علاج اور  دیگرسہولتوں کا حساب لینگے : یاسمین راشد

Jan 04, 2021 | 15:07:PM

(24نیوز) صوبہ پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ اس وبا سے نکلیں، مریضوں سے متعلق حسن سلوک پر ہدایت جاری کردی ہیں، مریضوں کے علاج، آپریشن اور دیگر سہولتوں کا حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ آج راولپنڈی میں 20 نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، راولپنڈی میں کرونا وائرس کی پہلی لہر میں 2 ہزار 536 تک کیسز آئے تھے۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیسٹ کے ساتھ ان کا علاج بھی کیا، اب تک ہمارے 26 کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیںِ، 15 دن میں آر آئی یو بھی فعال ہوجائے گا بجٹ دے دیا گیا ہے۔

 واضح رہے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کو صحت کی بہتر سہولتیں دینی ہیں، اس علاقے کا پہلا ڈینٹل کالج جلد بنایا جائے گا، ڈینٹل کالج پورے علاقے کو سہولتیں دے سکے گا۔ تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے 15 بیڈ راولپنڈی ہسپتال کو دیے ہیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے اس وبا سےجلد از جلد  نکلیں۔

 
 
 
 

مزیدخبریں