لانگ مارچ آخری آپشن، اسکے بعد استفعے دیں گے, رانا ثنا اللہ

Jan 04, 2021 | 15:28:PM
لانگ مارچ آخری آپشن، اسکے بعد استفعے دیں گے, رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24   نیوز)سابق وزیر قانون و  صوبائی صدر مسلم لیگ ن رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آخری آپشن،اسکےبعد استعفے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں24نیوز سے گفتگو  کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سڑک گرم ہوگی تو چوٹ ماریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینےکافیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔ انہوں نے بلوچستان میں مزدوروں کےقتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کاقتل حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے، حکومت فیل ہوگئی۔سابق وزیر قانوں نے کہا کہ کل کی کامیاب ریلی پر بہاولپور کے تمام مقامی سیاست دان کی کاوش قابل تعریف ہے۔