(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان نے تیل اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول پمپ سیل، جائیدادیں ضبط ، بھاری جرمانے، گرفتاریوں اور کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد اسمگلنگ اقدامات پر ایک اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ سول اور عسکری حکام سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ وزیراعظم کو اسمگل شدہ تیل کی خریدوفروخت پرمبنی رپورٹ کو پیش کردی گئی ، وزیراعظم عمران خان نے ملک میں اسمگل شدہ تیل کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے گندے دھندے میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف حتمی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔اجلاس کے شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں 2094 پیڑول پمپس اسمگل شدہ تیل کی فروخت میں ملوث ہیں۔اسمگل شدہ تیل کی فروخت سےمعیشت کو سالانہ 150 ارب کا نقصان ہوا ۔