عوام نے دل جیت لیا،لانگ مارچ تو ضرور ہو گا،مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ ضرور کرے گی۔ لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان موسم کی صورتحال دیکھ کر کریں گے۔ ظالم حکومت سے نجات کےلئے لانگ مارچ ہر صورت کیا جائے گا۔بہالپور ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت نے دل جیت لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں لاہور واپسی سے قبل میڈیا ٹاک کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے استعفی نہ دیا تو 31 جنوری کو دیکھیں گے۔ وہ عزت سے جانے پر راضی نہیں تو عوام کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔ لانگ مارچ کا اعلان موسم کی صورتحال اور عوام کی سہولت دیکھ کر کریں گے۔انہوں نے مزیدکہا کہ بہاولپور کی عوام نے میرا دل جیت لیا۔ ریلیاں بہاولپور کا کلچر نہیں اس کے باوجود عوام نے خوش کردیا۔ بہاولپور کی عوام نے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالاہے۔