زیادتی کی کوشش پر بچی کو نیچے پھینکا، مریم کا ویڈیو بیان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گلشن اقبال کراچی میں عمارت سے بچی سمیت خاتون کا خودکشی کرنے کا معاملہ ،24 نیوز نے خاتون مریم کا وڈیو بیان حاصل کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کراچی کی رہائشی مریم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہت عرصے سے مجھے ہراساں کیا جارہا ہے ۔میں نے ایک گھر بدلہ، دوسرا بدلہ پھر والدہ کے گھر گئی، پھر یہاں آگئی ۔ مریم کا کہنا ہے کہ پہلے گینگ وار والوں نے میرے شوہر کو ماردیا۔ میں اس لئےکھڑی سے کودی کہ وہاں لڑکے کھڑے ہوئے تھے، چھت اور گیلری میں بھی لڑکے تھے ۔وہ کہہ رہے تھے کہ آپ آجائو یا بچی دے دو ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ میری ایک سال کی بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی تھی۔ جب محلے والوں نے نیچے چادر بچھائی اس لئے میں نے اپنی بچی کو پھینک دیا۔میری امی کے دوسرے شوہر ان سے غلط کام کرواتے تھے، عبدالواسع کی میڈیا سے گفتگو