عمران صاحب پی ڈی ایم سیاسی موت مر چکی تو آپ ہر روزاجلاس بلا کے ماتم کیوں کر رہے ہیں؟ ،مریم اورنگزیب

Jan 04, 2021 | 18:20:PM

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب پی ڈی ایم اگر سیاسی موت مر چکی ہے تو آپ ہر روز اجلاس بلا کے ماتم کیوں کر رہے ہیں؟ ،عمران صاحب آپ کی مسلط کردہ حکومت اپنی نالائقی ، نااہلی اور چوری کی موت مر رہی ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے بجائے عوام کو جو ٹف ٹائم آپ کی نالائقی نااہلی اور چوری سے مل رہا ہے، اس کا علاج ہو چکا ہے عمران صاحب کرائے کے ترجمانوں کا اجلاس بلانے کے بجائے معیشت پر اجلاس بلائیں جو ڈوب چکی ہے ، لیگی رہنما نے کہاکہ عمران صاحب آٹا، چینی، بجلی، گیس، ایل این جی اور دوائی چوری پر اجلاس بلائیں ،عمران صاحب پھولوں کے شہر لاہور کی صفائی پر اجلاس بلائیں جو آپ کی نااہل، نالائق اور کرپٹ حکومت میں کوڑے کا ڈھیر بن چکا ہے ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ این آر او پر آنے والی سلیکٹڈ نااہل اور چور حکومت روزانہ روتی ہے کہ این آر او نہیں دوں گا ،عمران صاحب 19جنوری کو پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی تاکہ آپ کو فارن فنڈنگ کیس میں دیا گیا این آر واپس لیا جا سکے، انہوں نے کہاکہ عمران صاحب غریبوں، مجبوروں اور مظلوموں کی بد دعائیں، چیخیں، دہائیاں اور رونا سنیں اور اس پر اجلاس بلائیں۔

مزیدخبریں