پاکستانی افرادی قوت کی واپسی ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، ناصر شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سیدناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خان صاحب نے کہا تھا لوگ بیرون ملک سے پاکستان آئیں گے لیکن پاکستانی مزدور بے روزگار ہو کر وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر شاہ نےاپنے بیان میں کہاہے کہ بیرون ممالک سے پاکستانی آفرادی قوت کی واپسی تشویش ناک ہے۔ روزانہ سینکڑوں مزدور پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں۔ افرادی قوت کا واپس آنا وفاقی حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کا اظہار ہے۔ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد دوست ممالک بھی آفرادی قوت کو واپس بھیج رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی مزدور بیرون ملک بھی ناکام خارجہ پالیسی کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ پاک چین معاشی راہداری پر بڑی حد تک کام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔ سی پیک کے بیشتر اہم پروجیکٹ گزشتہ ڈھائی سال سے سست روی کا شکار ہیں۔ وفاقی حکومت عوام پر بوجھ ہے جسے مزید برداشت نہیں کر سکتے۔ نااہل حکومت نے پاکستان ہی نہیں بیرون ممالک مزدوروں کو بھی نہ بخشا۔