آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کیلئے عزم کا اعادہ کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے مختلف سطح پرفروغ امن کیلئے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیاگیا،زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی،آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی کاکہناتھا کہ پاکستان کی افغانستان اور خطے میں دیرپا قیام امن کیلئے کاوشیں قابل قدر ہیں۔