(24 نیوز)وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نیشنل پاور پارکس کمپنی کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایل این جی پاور پلانٹس کے کیپٹل سٹرکچر میں تبدیلی کی سفارشات پیش کی گئیں ،وزیر خزانہ نے ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔
وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاکہ ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری پلان پر عملدرآمد کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے،ایل این جی پاور پلانٹس کی نجکاری سے متعلق حتمی سفارشات نجکاری کمیشن کو پیش کی جائیں۔اجلاس میں پاکستان کریڈٹ گارنٹی کمپنی کے شیئرز سٹرکچر میں تبدیلی کا بھی جائزہ لیا گیا، کمیٹی نے وزارت قانون ، اقتصادی امور ڈویژن اورسٹیٹ بینک سے تجاویز طلب کرلیں۔
حفیظ شیخ کی زیرصدارت نجکاری کمیٹی کااجلاس، نیشنل پاور پارکس کمپنی کی نجکاری کا جائزہ
Jan 04, 2021 | 20:24:PM