پاکستان کی نائیجر میں دہشتگرد حملے کی بھرپور مذمت 

Jan 04, 2021 | 20:43:PM

(24نیوز)پاکستان نے نائیجر میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان نائیجر کے برادر عوام اور حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ان دہشتگرد حملوں میں بہت سی قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا،متعدد نہتے افراد ان حملوں میں شدید زخمی ہوئے،پاکستان ان بہیمانہ اور بزدلانہ دہشتگردی کے واقعات پر رنجیدہ ہے۔
زاہد حفیظ چودھری نے کہاکہ ہم متاثرہ خاندانوں کو گہری تعزیت اور دلی ہمدردی پیش کرتے ہیں، ہم زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلئے دعاگو ہیں، ترجمان نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کی تمام اقسام کی مذمت کرتا ہے، ہم دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں نائیجر کے عوام اور حکومت کےساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

مزیدخبریں