حکومت نےمتحدہ علما بورڈ پنجاب کو نظرانداز کردیا

Jan 04, 2021 | 22:27:PM

(24 نیوز) حکومت نے متحدہ علما بورڈ کو مکمل سالانہ اخراجات دینے کی بجائے چند لاکھ د یکر ٹرخا دیا، آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز  کی بجائے اضافی اخراجات کی مد میں صرف پچاس لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے متحدہ علما بورڈ کو اضافی اخراجات کے لئے پچاس لاکھ روپے کی منظوری دے دی،متحدہ علما بورڈ نے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز کی درخواست کی تھی، سیکرٹری اوقاف پنجاب نے فنڈز کے لئے سمری ایوان وزیر اعلی کو ارسال کی تھی جس پر پنجاب حکومت نے متحدہ علما بورڈ کو ستائیس لاکھ روپے سپلیمنٹری گرانٹ دینے کی بھی منظوری دی، کابینہ کمیٹی برائے خزانہ نے اضافی اخراجات کی منظوری دی ہے، متحدہ علما بورڈ میں تعینات تمام ملازمین کو تنخواہ محکمہ اوقاف دیتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملازمین کی تمام مراعات بھی محکمہ اوقاف کی ذمہ داری ہے تمام تر اخراجات محکمہ اوقاف کی جانب سے ہونے کے باوجود کروڑوں روپے مانگے گئے تھے۔

مزیدخبریں