کرپشن کرنیوالوں کو حساب دینا ہوگا،نیب اپنا کام ایمانداری سے کررہاہے، زرتاج گل

Jan 04, 2021 | 22:45:PM

(24 نیوز) وزیر مملکت ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل کاکہناہے کہ عمران خان حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے،جنہوں نے کرپشن کی انہیں حساب دینا ہوگا ،نیب اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہے ۔
وزیر مملکت زرتاج گل کا24 نیوز کے پروگرام نیوز نائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہناتھاکہ بہاولپور میں تماشہ سب نے دیکھا،مریم نواز صرف ڈرامہ کررہی ہیں ، مریم نواز نے اپنی پارٹی کو بے حد نقصان پہنچایا ،انہوں نے کہا جس نے کرپشن کی ہے اسے حساب دینا ہوگا،شہباز شریف کا ڈرائیور بیان حلفی دے چکا ہے ۔
وزیر مملکت نے باپ بیٹی کی سیاست ملک کو نقصان دے رہی ہے ،سب لوگ اپنے مفاد کےلئے نکلے ہوئے ہیں ،عمران خان حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہے،پارٹی کو اقتدار میں آنے کےلئے فیصلے لینے ہوتے ہیں ،تحریک انصاف نے بھی باہر سے آنے والوں کو رکھا،ورکرز کےلئے پارٹی کے فیصلوں سے بڑھ کر کچھ نہیں ہوتا ،ہمیشہ نئے اور پرانے چہروں سے پارٹیاں چلتی ہیں ،جو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اسے گرفتار کریںگے۔
ان کاکہناتھا کہ میرے شوہر کی وجہ سے آج میں اس مقام پر پہنچی ،میرے شوہر نے میرا ہمیشہ ساتھ دیا ،میرا مقابلہ سرداروں کے ساتھ یہاں کے فرسودہ نظام سے بھی تھا ،اویس لغاری اور دوست محمد کھوسہ اب مل کر الیکشن لڑیں گے،زرتاج گل نے کہاکہ ڈی جی خان میں میگا منصوبے آئے ،ڈی جی خان میں لڑکیوں کی یونیورسٹی جلد بننے جارہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ جس نے بھی چینی یا آٹا مہنگا کرنے میں سازش کی انہیں سزائیں ملیں گی،عمران خان نے کرپشن کی وجہ سے ساتھ رہنے والوں کو چھوڑا،وزیر مملکت نے کہاکہ میں اپنی بیٹی کو خود سنبھالتی ہوں ، جنوبی پنجاب میں فورٹ منرو کے بعد بہاولپور پسند ہے ۔

مزیدخبریں