برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے پاکستان آنیوالوں مسافروں کو سفر کی مشروط اجازت

Jan 04, 2021 | 22:48:PM
 برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے پاکستان آنیوالوں مسافروں کو سفر کی مشروط اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان نے برطانیہ او جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کو مشروط سفر کی اجازت دیدی۔ پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والوں مسافروں کے لئے ٹریول ایڈوائزری جاری کردیا گیا۔ وزٹ اور ورک پرمٹ ویزا والے پاکستانیوں کو منفی کورونا رپورٹ کے تحت سفر کی اجازت ہوگی۔ پاکستان آنے سے 72 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرانالازمی ہوگا۔برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کو گھروں پر قرنطینہ بھی کرنا ہوگا۔
 سفارتکاروں کے اہل خانہ کو بھی منفی کورونا رپورٹس پر پاکستان سفر کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو گھروں پر قرنطینہ کرنا ہوگا ۔ایئرپورٹس پر کورونا اسکریننگ کے دوران کورونا کے اثرات پر قرنطینہ سمیت گھر پر آئیسولیٹ کرنے کی شرائط ہونگی۔ عمل درآمد آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کا پاکستان کے ایئرپورٹس پر بھی ٹیسٹ ہوگا۔مثبت رپورٹ پر مسافروں کو محکمہ صحت کی ہدایت پر گھروں میں خود کو 5 دن تک قرنطینہ میں رہنا لازمی ہوگا۔برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے متعلق یہ فیصلہ 31جنوری 2021 تک قابل عمل ہوگا۔