(24 نیوز) وینا ملک کا سابق شوہر اسد خٹک اپنے بچوں کو لینے کیلئے پاکستان پہنچ گیا ۔ وینا ملک کے خلاف سارے ثبوت لےکر آ یا ہوں، بچوں کو واپس لینے کے لئے قانونی جنگ لڑونگا۔
تفصیلات کے مطابق وینا ملک کے سابق اسد خٹک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وینا ملک نے میرے بچے دبئی سے اغوا کئے۔2018 میں خلع ہوئی، دبئی میں عدالت نے بچے مجھے دیئے تھے، میرے بچے امریکی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ سارے ثبوت لےکر آئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ وینا ملک مجھے اور میری فیملی کو دھمکیاں دے رہی ہیں، مجھے یا میری فیملی کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وینا ملک ہوگی،آرمی چیف اور وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ وینا ملک اور اس کی فیملی نے مجھ پر بہت الزامات لگائے، میں اب ان کے سارے سوالات کے جوابات ثبوتوں کے ساتھ میڈیا کو دوں گا، قانونی جنگ لڑوں گا اور اپنے بچے واپس حاصل کروں گا۔