وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے ، طلحہ عزیزچیف فنانس افسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تبادلے کر دیئے گئے،گریڈ 20 کے طلحہ عزیز چیف فنانس افسر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی تعینات کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی وزارت ترقی و منصوبہ بندی کا ذیلی ادارہ ہے،فارن سروس گریڈ 18 کے طاہر محمود کی خدمات ڈیپوٹیشن پرپنجاب حکومت کے سپرد کردی گئیں ،گریڈ 18 کی سارہ حیات "ڈپٹی ٹیم لیڈ" امپروو ہیلتھ سروس ڈلیوری پنجاب تعینات کردی گئیں، سارہ حیات کی ڈیپوٹیشن پرتعیناتی کا دورانیہ مارچ 2022 تک موثر رہے گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔