(24 نیوز)سانحہ مچھ پر دھرنے کے شرکا اور وفاقی وزیر داخلہ کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے ،دھرنے کے شرکا نے شہدا کی تدفین سے انکار کردیا،ان کاکہناہے کہ جب تک وزیراعظم خود نہیں آتے دھرنا ختم نہیں کرینگے ،وفاقی وزیر شیخ رشید دھرنے سے واپس چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنے سانحہ مچھ کے دھرنے کے شرکا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ کسی بھی صورت آپ کو منانا ہے،وزیراعظم کی جانب سے درخواست ہے کہ ہم پر شفقت فرمائیں ، شہدا کی تدفین کی جائے ،شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم نے پیغام بھیجاہے،ہزارہ برادری کیساتھ ظلم ہواہے،دہشتگردوں کونہیں چھوڑاجائےگا،اس ہفتے آپ اسلام آبادآئیں اور براہ راست وزیراعظم سے ملاقات کریں ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سانحہ مچھ پر جوڈیشل کمیشن کے قیام اور شہدا کے لواحقین کیلئے امدادکا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ سے تفتان روٹ پر ایف سی کی مزید نفری لگائی جائیگی،شہدا کے لواحقین کو 25 لاکھ روپے فی کس دیئے جائیں گے،متاثرین کے لواحقین کو10 لاکھ وزیراعظم اور15 لاکھ روپے وزیراعلیٰ بلوچستان دیں گے۔
سانحہ مچھ، مذاکرات ناکام، دھرنے کے شرکا کا شہدا کی تدفین سے انکار
Jan 04, 2021 | 23:58:PM