ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ..موسم مزید سرد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک کے مختلف علاقو میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں آج بارش برسنے کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق۔۔630 کیسز رپورٹ
تفصیلات کے مطابق لاہور ، راولپنڈی ، اسلام آبادمیں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ادھر بلوچستان کے بھی مختلف علاقوں بادل برسے کوہلو شہر اور گرد ونواح میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی گرگیا۔جبکہ محکمہ موسمیات نے دو دن تک بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔جبکہ پشاور ، مردان ، صوابی میں بھی وقفے وقفے سے بوندا باندی جاری ہے ۔ادھر میر پور آزاد کشمیر میں بھی بادل خوب برسے وادی لیپہ میں پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
جبکہ کراچی میں بھی بادل چھائے ہوئے ہیں آج رات سے کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں مزید3 روز تک موسم ابر آلود رہے گا۔کراچی سمیت سندھ کے چند اضلاع میں آج شام یا رات سے تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکان کے بعد پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) سندھ نے آج رات سے 7 جنوری کے دوران بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔
مغربی ہواوں کا سلسلہ بلوچستان میں بھی داخل ہو گیا ہے، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش جاری ہے، گوادر اور گردو نواح میں 7 گھنٹے تک بارش جاری رہی، جس سے گوادر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں