ایپل 3کھرب ڈالرز مارکیٹ ویلیو زرکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف امریکلی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 3کھرب ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو رکھنے والی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ 2020 میں کورونا کے بعد سے ایپل کے شیئر کی قیمت 3 گنا سے زیادہ بڑھ گئی ہے، جس سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں تقریباً 2 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ۔۔۔کراچی میں الرٹ جاری
ایپل کے شیئرز پیرکو مارکیٹ ٹریڈنگ میں تقریباً 3 فیصد بڑھ کر 182.88 ڈالرز تک پہنچے جس کے بعد ایپل دنیا میں عوامی طور پر تجارت کرنے والی پہلی کمپنی بن گئی جس کی مارکیٹ ویلیو 3 کھرب تک پہنچ گئی۔ ایپل کی قدر اب دنیا کی 10 بڑی معیشتوں میں سے 6( برطانیہ، بھارت، فرانس، اٹلی، کینیڈا اور جنوبی کوریا) کےگروس ڈومیسٹک پروڈکٹ (GDPs) سے زیادہ ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا شیڈول پھر تبدیل۔۔ ہنگامی فیصلہ
ایپل کی مارکیٹ ویلیو پہلی بار اگست 2018 میں 1 کھرب ڈالرز تک پہنچی تھی جبکہ اگست 2020 میں اس کمپنی کی مارکیٹ ویلیو 2 کھرب ڈالرز سے تجاوز کر گئی تھی۔