فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے چونکا دینے والی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ، مسافروں کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار ۔
تفصیلات کے مطابق سی اے اے نے حکومتی احکامات پر بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ممانعت والے ملکوں کی کیٹیگریز بی اور کیٹیگری سی فہرست کو مکمل طور ختم کرنے کا فیصلہ۔
بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ 15 سال یا اس سے زائد عمر کے مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ لازمی قرار دیدیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے آنے والی 50 فیصد پروازوں کے مسافروں کو ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ ہونگے ۔ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ سے مثبت کورونا آنے والے مسافروں کو 10 روز کے لیے مخصوص حکومتی قرنطینہ سینٹرز پر رکھا جائے گا ۔
مسافر اپنے طور پر سلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہوگا، کسی ہوٹل یا مخصوص جگہ پر قرنطینہ ہونے پر مسافروں خود اخراجات اٹھانے کے پابند ہونگے۔ محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پر اخرجات نہیں لیے جائیں گے۔
نئی ٹریول ایڈوائزری پر 5 جنوری سے عمل درآمد ہوگا ۔سی اے اے نے این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔