ڈلیوری بوائے 13 سالہ لڑکی کو ایسی کونسی چیز دیکر گیا کہ بعد میں معافی مانگنا پڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ڈلیوری بوائے 13 سالہ لڑکی کو سگریٹ پکڑا کر چلا گیا جس پر لڑکی کی ماں کے غصے کی انتہا نہ رہی اور اس نے سپر مارکیٹ میں شکایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق میڈیسن ڈاکٹر نامی خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جبکہ اس کی 13 سالہ بیٹی گھر پر اپنے والد کا انتظار کر رہی تھی۔ اسی دوران فیملی کی جانب سے سپر مارکیٹ میں آرڈر کیا جانے والا سامان آگیا جس میں سگریٹ کے دو ڈبے بھی شامل تھے۔ ڈلیوری بوائے نے یہ سگریٹ بھی 13 سالہ لڑکی کو دے دیئے ، جب ہسپتال میں موجود میڈیسن ڈاکٹر کو اس بارے میں پتا چلا تو اس نے ہنگامہ برپا کردیا ۔
یہ بھی پڑھیں: 4 دن تک سرکاری ہسپتال کی لفٹ میں خاتون پھنسی رہی.دروازہ کھلا تو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے
پہلے تو نو عمر لڑکی کو سگریٹ کی ڈلیوری دینے کے معاملے پر سپر مارکیٹ نے کان نہ دھرے تاہم خاتون کے میڈیا میں آنے پر سپر مارکیٹ انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔ جس کے بعد خاتون کا غصہ ٹھنڈا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:چاکلیٹ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟۔حیران کن خبر سامنے آ گئی