سلمان خان بریسلٹ کیوں پہنتے ہیں ؟؟اہم راز سے پردہ اٹھا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے بازو میں بریسلٹ پہننے کی حیران کن وجہ بتا دی ان کا کہناتھا کہ فیروزہ انہیں حادثات سے بچانے میں مدد کرتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:زارا نور عباس ، شہروز سبزواری اور صدف کنول کے شادی کی تقریب میں ٹھمکے، ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے اپنے ایک انٹرویو میں فیروزہ کو اپنے لئے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیروزہ انہیں حادثات سے بچاتا ہے اگر کچھ غلط ہونے لگتا ہے تو فیروزہ پھٹ جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فیروزہ ان کو انکے والد سلیم خان نے تحفے میں دیا تھا اور یہ پتھر ان کیلئے ہمیشہ لکی ہوتا ہے۔ سلمان خان نے بتایا کہ میرے والد نے ہمیشہ فیروزہ پہنا ہے اور میں بچپن سے ہی اس فیروزے کو دیکھتا آیا ہوں اور بچپن میں اس سے کھیلتا آیا ہوں ۔جب میں نے کام شروع کیا تو میں نے بھی یہ پہننا شروع کر دیا یہ میرے لئے بہت مدد گار ثابت ہوا ہے ۔جب بھی کچھ منفی چیز ہونے لگتی ہے تو اس فیروزے میں دراڑ پڑجاتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:عاصم اظہر کے کنسرٹ میں خواتین سے بدتمیزی ۔۔گلوکاربرہم