(24 نیوز )سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پٹرول کی قیمت کم ہوئی جبکہ پاکستان میں یہ بڑھی ہے ۔
سابق وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان گزشتہ تین سال سے بد ترین مہنگائی کی لپیٹ میں ہے ، آج پورا ملک منی بجٹ کا انتظار کر رہا ہے ، وزیر خزانہ کہتے ہیں کہ عوام پر صرف دو ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں ، آئی ایم ایف سے کیا ڈیل ہوئی کوئی جواب نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے چونکا دینے والی خبر
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آپ کو مسلم لیگ ن کے پانچ سالہ دور حکومت میں کوئی کرپشن ملی ، اگر ملی ہے تو ٹی وی کیمروں کے سامنے ہماری تفتیش کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑے زعم والے دیکھے ہیں لیکن فتح حق کی ہوگی ، ہزاروں لوگ جیلوں میں پڑے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین کو جنسی حملوں سے بچانے کیلئے خصوصی ڈرونز تیار