خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس ۔۔۔عمران خان کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خواجہ آصف کیخلاف ہرجانہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔۔ شاہد خاقان عباسی
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔خواجہ آصف کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ٹرائل کورٹ کے جج نے عمران خان کے بیان پر جرح کا حق ختم کر دیاہے ۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ 2012 سے ہتک عزت کا کیس تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، ہتک عزت کے کیس کا تو 2 ماہ میں فیصلہ ہوجانا چاہیے تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو ہتک عزت کیس کی کارروائی آگے بڑھانے سے روکتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا اور سماعت 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ..موسم مزید سرد