پی ٹی آئی نے کیا کچھ چھپایا۔۔سب سامنے آ گیا

Jan 04, 2022 | 14:15:PM

(24 نیوز)پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیا گیا ،77 میں سے صرف 12 اکاؤنٹس ظاہر کیئے ،پی ٹی آئی نے 53بینک اکاؤنٹس اور 31 کروڑ روپے کی رقم چھپائی گئی۔

سکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے2008 سے 2013 تک 1 ارب 33 کروڑ 22 لاکھ کے فنڈز ظاہر کیئے،پی ٹی آئی نے نیوزی لینڈ اور کینیڈا کے اکاؤنٹس تک رسائی نہیں دی۔پی ٹی آئی کے 2008 اور 2009 کے دو بینک کھاتوں کو ظاہر نہیں کیا گیا ۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق پی ٹی آئی کے 65 بنک اکاؤنٹس ہیں۔

سال 2008/2009 اور 2012/13  میں پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن  کے سامنے 1 ارب 33 کروڑ روپے کے عطیات ظاہر کئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں عطیات سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔اسٹیٹ بینک کے بینک اسٹیٹمنٹ سے ظاہر ہے کہ پی ٹی ائی کو 1 ارب 64 کروڑ روپے کے عطیات موصول ہوئے،

پی ٹی آئی نے 31 کروڑ روپے سے زائد رقم الیکشن کمیشن میں ظاہر نہیں کی۔

الیکشن کمیشن میں سماعت میں فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کرنے کی درخواست دی ۔الیکشن کمیشن نے فرخ حبیب کی استدعا پر سکروٹنی کمیٹی سے آئندہ روز میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس پر پیشرفت رپورٹ طلب کرتے ہوئے استفسار کیا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی کا عمل کہاں تک پہنچا ۔ 

یہ بھی پڑھیں: دنیا میں پٹرول سستا پاکستان میں مہنگا ہو رہا ہے۔۔ شاہد خاقان عباسی

فرخ حبیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی جلد مکمل کی جائے ، ان کی سکروٹنی کا عمل سال 2017سے چل رہا ہے ، کارروائی جلد مکمل کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کے لئے چونکا دینے والی خبر

  الیکشن کمیشن نے  فرخ حبیب سے کہا گیا کہ آپ اپنے کیس سے متعلق علیحدہ درخواست دے سکتے ہیں ۔ 

 الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت  18جنوری تک ملتوی کر دی ۔

مزیدخبریں