اومی کرون نے تباہی مچا دی۔۔ہفتہ۔ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) اومیکرون نے بھارت میں تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ۔ نئی پابندیاں نافذ ، ہفتہ اتوار کو کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا۔
بھارت کے شہرنئی دہلی میں ہفتہ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان کردیا گیا ہے جبکہ ریاست تلنگانہ اور ممبئی میں سکول بند کردیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی پانچویں لہر ۔۔سکول اور کاروبار بند کرنے پر غور
بھارتی ریاست پنجاب کے کچھ علاقوں میں بھی رات کا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جبکہ سنیما، مالز اور ریسٹورنٹس پر 50 فیصد افراد کو اجازت دی گئی ہے۔
نئی دلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے، اروند کیجریوال نے سوشل میڈیا پر تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ کورونا کی ہلکی علامات ظاہر ہوئی ہیں، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے کیا کچھ چھپایا۔۔سب سامنے آ گیا
وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے درخواست کی کہ ان سے ملاقات کرنے والے افراد قرنطینہ کریں اور ٹیسٹ کروائیں۔
دوسری جانب رکن پارلیمنٹ منوج تیواری اور یونین وزیر مہندرا ناتھ پانڈے کے بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔