مقابلے کا امتحان دینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا

Jan 04, 2022 | 16:39:PM
پی ایم سی امتحانات دینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا
کیپشن: پی ایم سی امتحانات فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والے امیداواران کو  دو سال کی عمر میں رعایت دینے کا عندیہ دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق کیبنٹ کمیٹی برائے قانون سازی نے پی ایم ایس کا امتحان دینے والوں کو عمر میں ایک سال کی رعایت کی سفارش کی تھی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ سمری واپس کر دی اور زبانی کہا ہے کہ یہ مدت دو سال کی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:کورونا کی پانچویں لہر ۔۔سکول اور کاروبار بند کرنے پر غور

پی ایم ایس کا اس سال امتحان نہ ہونے پر کابینہ کمیٹی نے امیدواران کو ایک سال کی عمر میں رعایت دی گئی تھی۔ وزیر اعلیٰ نے کیبنٹ کمیٹی کو دوبارہ غور کرنے کا معاملہ سونپ دیا۔

 یہ بھی پڑھیں:اومی کرون نے تباہی مچا دی۔۔ہفتہ۔ اتوار کرفیو لگانے کا اعلان