(24نیوز) تین چھٹیوں کے بعد ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، 50 پیسے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 179 روپے ہو گئی ۔
حکومت کی جانب سے سخت اقدامات کئے جانے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 179 روپے ہو گئی ہے۔
آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی طرف سے ملنے والی ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط کے بعد دیگر عالمی اداروں سے مزید فنڈنگ ملے گی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/4Mj68aVpZ7 pic.twitter.com/JLuJb8XK4l
یہ بھی پڑھیں:مقابلے کا امتحان دینے والوں کو بڑا ریلیف مل گیا
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 176 روپے 51 پیسے سے بڑھ کر 176 روپے 75 پیسے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 503.95 پوائنٹس کی بڑھوتری کے بعد 45390.84 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا کی پانچویں لہر ۔۔سکول اور کاروبار بند کرنے پر غور
کاروباری دن مکمل ہونے کے بعد 1.12 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 42 لاکھ 70 ہزار 525 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 100 ارب روپے کے قریب فائدہ ہوا۔