میرے دادا کو گالیاں۔۔مسلم خواتین کی نیلامی پر مودی خاموش۔۔ جاوید اختر  برہم

Jan 04, 2022 | 18:38:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) جاوید اختر اپنے پردادا کو نازیبا کلمات کہنے والے ہندو انتہا پسندوں پر برس پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں بھارت میں’ بلی بائی‘ نامی ایپ پر مسلم خواتین کی نیلامی کے معاملے نے ہنگامہ مچادیا ہے۔ یہ حرکت کرنے والوں کے خلاف نہ صرف بھارتی خواتین صحافیوں نے آواز اٹھائی بلکہ بالی ووڈ کے نامور سکرپٹ رائٹر اور شاعر جاوید اختر نے بھی اس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر اس معاملے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر بھی حیرانی کا اظہار کیا تھا۔تاہم جاوید اختر کو مسلم خواتین کےلئے آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا۔ بلی بائی ایپ کے خلاف ٹویٹ کرنے کے بعد سے انہیں سوشل میڈیا پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے یہاں تک کہ ان کے پردادا کےلئے بھی لوگ نازیبا کلمات کہہ رہے ہیں۔جاوید اختر نے انتہا پسندوں کی اس حرکت پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس وقت سے میں نے خواتین کی آن لائن نیلامی کےخلاف آواز اٹھائی اسی لمحے سے چند انتہا پسندوں نے میرے عظیم پردادا کو گالیاں دینا شروع کردی ہیں جو کہ 1864 میں کالا پانی میں شہید ہونےوالے آزادی پسند جنگجو تھے، ایسے بیوقوفوں کو آپ کیا کہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا۔۔ سرمایہ داروں کو اربوں کا فائدہ
 

مزیدخبریں