فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی۔۔ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن پر یہودیوں کی یلغار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ہالی وڈ کی معروف اداکارہ 31 سالہ ایما واٹسن کو سوشل میڈیا پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی سے متعلق پوسٹ کرنے کے بعد اسرائیلی سیاستدان اور سفیر ’یہود دشمن‘ قرار دے رہے ہیں۔
ترکی اردو کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکارہ نے3 جنوری کو انسٹاگرام پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی میں برطانوی نژاد آسٹریلوی مسلمان لکھاری سارا احمد کی ’یکجہتی‘ سے متعلق نظم بھی لکھی۔اداکارہ کی یکجہتی سے متعلق شیئر کی گئی تصویر اور پوسٹ وائرل ہوگئی اور برطانوی و امریکی میڈیا سمیت اسرائیلی میڈیا نے بھی اس پر خبریں شائع کیں اور دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے والے لوگوں نے ان کی تعریفیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں:بڑا انکشاف۔۔3000 ہزار سال پرانی ممی کے پیٹ میں سونا موجود
ایما واٹس کی مذکورہ پوسٹ کو جہاں دنیا بھر کی توجہ حاصل ہوئی، وہیں اسرائیلی سیاستدان اور یہودی لوگ ان سے خفا بھی دکھائی دیئے اور بعض افراد نے انہیں ’یہود دشمن‘ بھی قرار دیا۔فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکا میں اسرائیلی سفیر جلعاد اردن نے ’یہود دشمن‘ قرار دیا۔انہوں نے ایما واٹسن پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کے خلاف تحریک کی ایک اور دلیل یہ ہے کہ فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کرنا ’یہود دشمنی‘ کے مترادف ہے۔
ہیری پوٹر میں مداحوں کا دل جیتنے والی ایما واٹس 2014 سے اقوام متحدہ میں خواتین کی خیر سگالی کی سفیر ہیں۔ایما واٹسن سےقبل بھی متعد ہولی وڈ شخصیات اور نامور افراد بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر چکے ہیں۔گزشتہ برس ہولی وڈ اداکار اور سماجی کارکن مارک رفالو نے بھی فلسطین کی حمایت کی تھی لیکن شدید تنقید کے بعد آخر کار انہیں معافی مانگنی پڑی تھی، اس کے علاوہ ماڈل بیلا حدید کو بھی فلسطینی افراد سے اظہار یکجہتی پر انہیں بھی ’یہود دشمن‘ قرار دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:میرے دادا کو گالیاں۔۔مسلم خواتین کی نیلامی پر مودی خاموش۔۔ جاوید اختر برہم