سپر ویڈیو۔۔ڈیلیوری بوائے نے دروازے پر لگے کیمرے پر ایسا کیا کیا کہ خاتون جذباتی ہوگئی۔۔؟

Jan 04, 2022 | 19:59:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی کیلئے اچھی بات کرنے یا نیک خواہشات رکھنے پر نہ تو کسی قسم کا ٹیکس ادا کرنا پڑتا ہے اور نہ ہی محنت کرنی پڑتی ہے۔ اس کے باوجود لوگ سخاوت اور سادگی اختیار نہیں کر پاتے۔ عام طور پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ امیر  اتنے سخی اور سادہ نہیں ہوتے جتنے غریب ہوتے ہیں۔ انہیں باتوں سے جڑا ایک واقعہ حال ہی میں ایک امریکی خاتون کے گھر پیش آیا جب ایک شخص  اس کے گھر سامان پہنچانے آیا۔ اور اس نے خاتون کا دل جیت لیا۔

بھارتی کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 36 سالہ جیسیکا    امریکہ کے جارجیا   میں رہتی ہیں۔ چند روز قبل انہوں نے اپنے گھر کے دروازے پر لگے ڈور کیمرہ کی ریکارڈنگ چیک کی جس میں انہیں  کچھ ایسا نظر آیا جس سے وہ جذباتی ہوگئیں۔ دراصل، جیسیکا نے ایک سٹور   سے کچھ سامان منگوایا تھا جسے ڈلیوری کرنے والا ایک ڈرائیور   اس کے گھر پہنچا۔ اس نے سامان دروازے کے پاس رکھا اور اپنے مصروف کام سے چند لمحے نکالے اور دروازے پر لگے کیمرے پر جیسیکا کیلئے ایک بہت پیاری بات کہی۔

رپورٹ کے مطابق امریکا کے علاقے جارجیا میں رہائش پذیر جیسیکا حال ہی میں ایک بچے کی ماں بنی ہے۔ یہاں تک کہ جب وہ حمل کے آخری مہینے میں تھیں، ڈلیوری ڈرائیور سامان لے کر آیا تھا۔ پھر اس نے دیکھا کہ جیسیکا حاملہ تھی۔ اس بار جب وہ شخص ڈلیوری کے لیے آیا تو سامان رکھنے کے بعد اس نے کیمرے میں کہا- "مجھے امید ہے کہ آپ اور آپ کا بچہ صحت مند ہوں گے۔ جس وقت آپ کے بچے کی پیدائش ہوئی ہو گی، اسی وقت میرا بھی ایک بچہ ہوا تھا۔ مجھے امید ہے سب ٹھیک ہو گا۔" ۔ چھٹیاں مبارک ہوں۔"ڈلیوری ڈرائیور نے یہ پیغام کیمرے میں چھوڑ دیا جبکہ اسے یقین نہیں تھا کہ جیسیکا اس پیغام کو سنے گی۔ جیسیکا نے یہ ویڈیو 4 دسمبر کو پوسٹ کی تھی۔ ویڈیو دیکھتے ہی وہ بہت جذباتی ہوگئیں اور اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر شیئر کیا۔ اس نے ڈلیوری کمپنی سے درخواست کی اور ان  لوگوں سے ڈیلیوری ڈرائیور کو تلاش کرنے کو بھی کہا۔ اسی دن پتہ چلا کہ ڈرائیور کا نام ڈیلن ہیرل  ہے۔ جیسیکا نے ان سے ملاقات کی اور ان کے بچے کے لئے بہت سے تحائف بھی دیے۔ یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی میں اسرائیلی چوروں کا دھاوا۔۔ مجرموں کو خصوصی رعایت۔۔قیمتی اشیا اڑانے پر علامتی جرمانہ

مزیدخبریں